Wednesday, September 28, 2022

آصفہ بھٹو کی سول ہسپتال متوقع آمد ،دروازہ بند کردیاگیا

آصفہ بھٹو کی سول ہسپتال متوقع آمد ،دروازہ بند کردیاگیا

کراچی ( 92 نیوز ) ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال بھی وی آئی پی کلچر کی نذر ہو گیا ۔ آصفہ بھٹو کی آمد سے قبل سیکورٹی کے نام پر اسپتال کا دروازہ بند کر دیا گیا ۔ مریضوں کو اسٹریچر اور وہیل چئیر پر وارڈ تک لانا پڑا ۔
سابق صدر کی صاحبزادی تو نہ آئیں، البتہ سیکورٹی کے نام پر مریض اور تیمار داروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔۔
دوسری جانب رکشہ، ٹیکسی اور دیگر گاڑیوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملی ۔ جس پر مریضوں کو وہیل چیئر اور اسٹریچر پر وارڈ تک لانا پڑا جس کا تاہم اسپتال انتظامیہ کو ذرا بھی احساس نہ ہوا۔