Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصفہ بھٹو کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس

آصفہ بھٹو کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس
July 10, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں آصفہ بھٹو زرداری کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں عالمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک کراچی پولیو فری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرانقدر خدمات پر ہم  کمیونٹی بیسڈ ورکرز اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتےہیں۔ اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ 2014 میں سندھ بھرمیں 30پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، پولیو مہم میں اس سال اب تک ایک اعشاریہ 6 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت  ڈاکٹر سعید احمد صوبائی کوارڈینیٹر شہناز وزیر علی، بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر احمد علی شیخ ، ڈبلیو ایچ او کے ٹامز گرائنز کے علاوہ یونیسیف کےنمائندے بھی شریک ہوئے۔