آصفہ بھٹو لاہور پہنچ گئیں
لاہور(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرا عظم شہید بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئی ہیں ۔
آصفہ بھٹو اپنے چارروزہ دورہ پر لاہور پہنچی ہیں ۔آصفہ بلاول ہاوس میں خواتین کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ بلاول کے ساتھ پارٹی رہنماوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گی ۔