Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل ، ملزم شاہد شفیق سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل ، ملزم شاہد شفیق سات روزہ  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
February 26, 2018

لاہور (92 نیوز) آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں ملوث بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔
نیب لاہور نے بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا ۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ لیا جس سے حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہوا ۔ ملزم کے پاس اہم دستاویزات ہیں ، ملزم سے تفتیش کرنی ہے، قانونی تقاضے پورا کرنے کیلئےریمانڈ دیا جائے ۔
نیب نے ملزم کی جانب سے تشدد کا الزام مسترد کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ۔
ملزم کے وکیل سید علی بخاری نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا میرے مؤکل کا پھرسے میڈیکل کرایا جائے ۔
احتساب عدالت کے جج نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا .
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہد شفیق کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔
عدالت نے ملزم کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ۔
ملزم کی پیشی کے وقت عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔