Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل ، ملزم شاہد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل ، ملزم شاہد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
February 25, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں نجی تعمیراتی کمپنی بسم اللہ انجئیرنگ کمپنی کے عہدے دار شاہد شفیق کو ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔
نیب نے ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے ملزم شاہد شفیق کو جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی عدالت میں پیش کیا ۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ لیا اور کمپنی کی وجہ حکومت کو 100 کروڑ کا نقصان ہوا ۔
نیب کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور عدالتوں کی ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے ملزم شاہد شفیق کو احتساب عدالت پیش نہیں کر سکتے ۔
نیب نے بتایا کہ ملزم کے پاس اہم دستاویزات ہیں اور ملزم سے تفتیش کرنی ہے ۔ قانونی تقاضے پورا کرنے کیلئے ملزم کا ریمانڈ دیا جائے ۔
ادھر ملزم کے وکیل سید علی بخاری نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور اعتراضات اٹھائے ۔ .
جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی نے ملزم شاہد شفیق کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور نیب کو ہدایت کی کہ کل 26 فروری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے ۔