Saturday, July 27, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل،فوادحسن فواد کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل،فوادحسن فواد کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
August 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز)  آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث ملزم فواد حسن فواد کے ریمانڈمیں مزیدچودہ روزکی توسیع کردی گئی،دوبارہ 18 اگست کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے مؤقف اختیارکیا کہ فواد حسن فواد کے بھائی کوبھی انکوائری کے لئے بلایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ، سرمائے کے حوالے سے بھی فیملی ممبرکچھ نہیں بتاسکے ۔ نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے مؤقف اختیارکیا کہ فودا حسن فواد سے مزید تفتیش کرنا ابھی باقی ہے،مزیدریمانڈدیا جائے ۔ احتساب عدالت  نے  فواد حسن فواد کے ریمانڈ میں مزید چودہ دن کی توسیع کردی اورحکم دیا کہ  انہیں اٹھارہ اگست کوپیش کیا جائے۔