آشیانہ ہائوسنگ اہم کیس ہے نیب طریقے سے تحقیقات کرے ، جسٹس عظمت سعید

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں آشیانہ ہائوسنگ کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔ جسٹس عظمت سعید نے تنبہیہ کرتے ہوئےکہا نیب والو ٹھیک طریقے سے کام کرو۔ اہم کیس ہے نیب طریقے سے تحقیقات کرے۔
آشیانہ ہاؤسنگ کیس کے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ یہ مقدمہ اصل میں کیا ہے ؟ وکیل نیب نے بتایا ملزمان نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ٹھیکہ کسی اور کمپنی کو ملنا تھا کاسا والوں کو دے دیا گیا۔
جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ کیا نیب نے کاسا والوں کو پکڑا یا نہیں؟ تفتیشی نیب نے کہا کہ کاسا بنیادی طور پر تین کمپنیوں کا جوائنٹ ونچر ہے۔ چھ ملزمان کیخلاف عبوری ریفرنس دائر کیا گیا۔
کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی ۔
جسٹس عظمت سعید نےکا کہنا تھا تین کمپنیوں کا جوائنٹ ونچر ہے تو صرف چھ ملزمان کیسے گرفتار ہوئے۔
جسٹس عظمت سعید نے نیب تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نیب والو ٹھیک طریقے سے کام کرو۔ اہم کیس ہے نیب طریقے سے تحقیقات کرے۔ وکلاء نہ ہونے کے باعث آج کوئی فیصلہ نہیں کررہے۔ کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔