Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن ، نیب نے فواد حسن فواد کو طلب کر لیا

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن ، نیب نے فواد حسن فواد کو طلب کر لیا
February 15, 2018

لاہور (92 نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر گواہی کے لیے نیب لاہور نے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری فواد حسن فواد کو آج طلب کر لیا ۔
عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کے گرد نیب نے شکنجہ سخت کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق فواد حسین فواد کو آج کے روز سہ پہر 3 بجے نیب لاہور میں بلایا گیا ہے ۔
اُن سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم منصوبے میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق فواد حسین فواد نے بطور سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب ، حکومت کی من پسند کمپنی کو پراجیکٹ کا ٹھیکہ دلوانے میں کردار ادا کیا تھا ۔
اس کام کے لیے انہوں نے مبینہ طور پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے احکامات کے مطابق ایک کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کروا دیا تھا ۔
دوسری جانب نیب لاہور نے سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کو بھی جمعے کے روز 3 بجے سہ پہر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔