Friday, August 12, 2022

آسیان ایک متحرک، مربوط معاشی برادری میں تبدیل ہو چکا، شاہ محمود

آسیان ایک متحرک، مربوط معاشی برادری میں تبدیل ہو چکا، شاہ محمود
August 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 54 ویں یوم آسیان پر پیغام میں کہنا ہے، آسیان ایک متحرک، مربوط معاشی برادری میں تبدیل ہو چکا۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں، پاکستان، آسیان کی زیر قیادت علاقائی میکانزم کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، پاکستان تجارتی، اقتصادی، عوامی روابط کے ذریعے آسیان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیرخارجہ بولے کہ، پاکستان ’’وژن مشرقی ایشیاء‘‘ کے تحت آسیان سے مضبوط تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔