Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسکر ایوارڈ میں نامزد سفید فام اداکاروں کیلئے ظہرانہ‘ سیاہ فاموں کا بائیکاٹ

آسکر ایوارڈ میں نامزد سفید فام اداکاروں کیلئے ظہرانہ‘ سیاہ فاموں کا بائیکاٹ
February 9, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد اداکاروں کےلئے بیورلے ہلٹن ہوٹل میں سالانہ ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں راچل میک ایڈمز ، لیونارڈوڈی کیپریو،اور جینیفر لارنس پوری سج دھج کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاءمیں اداکارہ الیسیا ویکنڈر، جینیفر جیسن ،شارلیٹ ریمپلنگ، سیوس رونان رونی مارا، لیڈی گاگا ،میٹ ڈیمون سلویسٹر سٹالین ،مارک روفالو بری لارسن،ایڈی ریڈمائن، ان کی اہلیہ، جیکب ٹریمبلے، الجینڈرو گونزالیز اور گلوکار سام سمتھ بھی شامل تھے جبکہ بہترین ڈائریکٹر کیلئے نامزد پانچوں ڈائریکٹر بھی ریڈ کارپٹ پر موجود تھے لیکن برائن کرانسٹن ،مائیکل فیسبینڈر، کیٹ بلانچٹ، ٹام ہارڈی اور کیٹ ونسلیٹ کی عدم موجودگی شدت سے محسوس کی گئی۔ اس بار اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب اٹھائیس فروری کو ہو گی لیکن تمام ایواردز کیلئے نامزد فنکار سفید فام ہونے کی وجہ سے کئی اداکاروں نے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔