آسٹریلین خاتون اپنی محبت پانے کیلئے رحیم یار خان پہنچ گئیں
رحیم یارخان (92نیوز)رحیم یار خان میں ایک اور فیس بک کی دوستی رشتے میں بدل گئی آسٹریلیا کی رہائشی خاتون اپنی محبت پانے کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقہ کوٹ کرم خان کے رہائشی ابرار حسین کی دوستی کچھ عرصہ قبل اُنتالیس سالہ ایلس سے فیس بک پر ہوئی تھی پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔ اپنی محبت کو پانے کے لیے 39سالہ ایلس رحیم یار خان پہنچ گئی ۔ جوڑے نے نکاح کے لئے عدالت سے رجوع کیا تاہم وقت ختم ہونے پر اس جوڑے کا نکاح نہ ہو سکا اس موقع پر ایلس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہے۔