Saturday, July 27, 2024

آسٹریلین ایئرچیف کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات ، ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا  

آسٹریلین ایئرچیف کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات ، ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا  
April 3, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)رائل آسٹریلین ائیر فورس کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل گیون نیل ڈیوس کی ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات ، آسٹریلوی ائیر چیف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ تفصیلات کےمطابق رائل آسٹریلین ائیر فورس کے چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل گیون نیل ڈیوس پاکستان کے دورے پر ہیں ، جس میں انہوں  نے  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ، آسٹریلوی ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے،اور پاک فضائیہ کے چیف ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ، اسٹریلوی ائیر چیف کو  پاک فضائیہ کی کارکردگی اور آپریشنل کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،آسٹریلوی ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو داد تحسین دی۔