Monday, January 30, 2023

آسٹریلین اوپن ٹینس،بلغاریہ کے دیمتری اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن ٹینس،بلغاریہ کے دیمتری اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے
سڈنی ( 92 نیوز)آسٹریلین اوپن میں ٹائٹل کی ریس جاری ہے  ، بلغاریہ کے دیمتری نے جاپان کے نشیوکا کو ہرا کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ ڈیمتری نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔پہلے سیٹ میں بلغارین ٹینس اسٹار نے 3-6 سے جاپان کے نشیو کو مات دی ۔ دوسرے سیٹ میں بھی بلغارین ٹینس اسٹار نے  جاپانی کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی ۔ نشیو نے کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کی لیکن 4-6 سے شکست کھا گئے ۔ بلغارین کھلاڑی دیمتری فتح کے بعد اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔