آسٹریلین آرمی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 105رنزسے شکست

راولپنڈی(92نیوز)پاکستان آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک سو پانچ رنز سے شکست دے دی میزبان ٹیم کے نائیک شاہد خان بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے آٓرمی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان آرمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں ایک سو ننانوے رنز بنائے۔
آسٹریلین آرمی ہدف کےتعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف پچانوے رنز بنا سکی۔
پاکستان کو دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
سیریز کا واحد ایک روزہ میچ کل مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پچیس اپریل کو دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ راولپنڈی میں ہو گا۔
