آسٹریلیا کی ٹینس ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ناکام ہوگئی
پرتھ ( 92 نیوز ) آسٹریلیا کی ٹینس ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ناکام ہوگئی ۔ ہوپ مین ٹینس کپ میں بیلجئیم نے کینگروز کو شکست دے دی
ہوپ مین ٹینس کپ کے اہم معرکے میں میزبان آسٹریلیا اور بیلجیئم مدمقابل ہوئے ۔ خواتین کے مقابلے میں بیلجیم کی ایلس مرٹنز نے حریف ڈاریا گیوری کو ہرا دیا ۔ ایلس مرٹنز کی فتح کا سکور 2-6 ، 4-6 ، 2-6 رہا۔
مردوں کے میچ میں ڈیوڈ گوفن کامیاب رہے ۔ ا اسٹار کھلاڑی نے آسٹریلوی ٹینس سٹار تھناسی کو سٹریٹ سیٹس میں مات دی ۔