Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ‘ پاکستانی ٹیم کے دورے کو حتمی شکل دیدی گئی

آسٹریلیا کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ‘ پاکستانی ٹیم کے دورے کو حتمی شکل دیدی گئی
April 7, 2016
لاہور (92نیوز) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا بھی آسٹریلیا کیخلاف پانچ روزہ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ لورز کی دلچسپی کے بعد آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اس سال اپنے ملک میں دو ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینگروز سال کے آخر میں پاکستان اور جنوبی افریقا سے دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دیدی ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ بائیس سال میں ایساپہلی بار ہو گاجب برسبین افتتاحی ٹیسٹ کی میزبانی نہیں کرےگا۔ جنوبی افریقا پہلا ٹیسٹ پرتھ اور پاکستان گابا اسٹیڈیم میں قسمت آزمائے گا۔ پاکستان دورہ آسٹریلیا کے دوران میلبورن میں باکسنگ ڈے یعنی چھبیس دسمبر کو دوسرا اور سڈنی میں نیو ایئر یعنی نئے سال کے آغاز میں دورے کا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔