Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا واحد مقصد ہے: کپتان مصباح الحق

آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا واحد مقصد ہے: کپتان مصباح الحق
December 13, 2016

برسبین (ویب ڈیسک) شاہینوں نے کینگروز کو ڈھیر کرنے کے لیے تیاریاں پکڑ لیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا ہی واحد مقصد ہے۔ وہاب ریاض نے بھی جارحانہ عزائم ظاہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پندرہ نومبر کو برسبین میں اپنے پہلے معرکے میں آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گا۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا ہے کینگروز کے دیس میں آسٹریلوی ٹیم کیخلاف سیریز جیت کرپہلی ایشین ٹیم بننا ہی دورہ آسٹریلیا کا مقصد ہے۔ آسٹریلوی ویب سائٹ کیلئے کالم میں مصباح نے لکھا کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ضرور لیکن پوری تیاری سے آئے ہیں۔

مصباح کے مطابق ہر کھلاڑی جیت کی لگن کے ساتھ محنت کر رہا ہے۔ مکی آرتھر کا تجربہ بھی کام آئے گا، یاسر شاہ بھی دو روز میں مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔ بلے بازوں پر زور دیتے ہوئے مصباح نے کہا کہ یونس اور اسد سمیت تمام بلے بازوں کو رنز اسکور کرنا ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں اپنے باؤنسرز سے شین واٹسن کو تگنی کا ناچ نچانے والے وہاب ریاض نے پھر جارحانہ عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ باؤلنگ ہی ان کی پہچان ہے۔ وارنر اور اسمتھ خاص نشانہ ہوں گے۔