Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی
June 7, 2019
 ناٹنگھم (92 نیوز) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی ۔ 289 رنز کے تعاقب میں ہولڈر الیون 9 وکٹوں پر 273رنز بنا سکی۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کو ترجیح دی اور صرف  اناسی  رنز پر آدھی آسٹریلوی ٹیم پویلین  بھجوا دی لیکن پھر سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور کولٹر نائل  ونڈیز باؤلرز کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کا اسکور 288 تک پہنچا دیا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو ابتدا سے ہی جھٹکے لگے۔ وقفے وقفے سے  ویسٹ انڈین ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔ شائی ہوپ  اور جیسن ہولڈر نے فتح کی امید دلائی لیکن بات نہ بن پائی ۔ دونوں کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا پائیں۔  آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ میں امپائرنگ کا معیار انتہائی ناقص رہا۔ سری لنکن امپائر  پالیا گوروجی کے کئی فیصلے  ڈی آر ایس پر واپس ہوئے۔ صرف گیل نے بروقت ریویو لے کر  مسلسل دو گیندوں پر  اپنی وکٹ بچائی۔ مشکل وقت میں  92 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر کولٹر نائل مین آف دی میچ رہے۔