Wednesday, November 30, 2022

آسٹریلیا نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو ہرا دیا

آسٹریلیا نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو ہرا دیا
کولمبو (ویب ڈیسک) دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے میزبان سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ڈی سلوا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 62 اور پریرا نے چار چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا اور فالکنر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور گلین میکس ویل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بنائے۔ میکس ویل نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 66 جب کہ ڈیوڈ وارنر نے تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ سری لنکن باﺅلرز سچیت پتھیرانا اور دلشان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ میکس ویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔