Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی
June 30, 2019
 لندن (92 نیوز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی۔ دو سو تینتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ایک سو ستاون رنز بنا سکی۔ کیوی کپتان ولیم سن 40 اور راس ٹیلر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گپٹل 20 ،نکولس 8، لیتھم 14، گرینڈ ہوم صفر، جمی نیشن 9، سوڈھی 5، فرگوسن صفر اور سینٹنر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بہرینڈڈورف نے 2، کمنس، اسمتھ اور لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ عثمان خواجہ 88 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کیرے نے 71 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فرگوسن اور جمی نیشن نے 2،2 جبکہ ولیم سن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بولٹ نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔