Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
February 16, 2018

آکلینڈ (92 نیوز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کا سب سے بڑا ہدف عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ آسٹریلیا نے 244 رنز کا ہدف 7 گیندیں پہلے ہی پورا کر لیا ۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 243 رنز بنائے ۔ کیویز کی جانب سے مارٹن گیپٹل نے چون گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
مارٹن گپٹل ٹی 20 کیرئیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔ اسٹاربلے باز نے 73 میچز میں 2188 رنز بنائے ہیں ۔
جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف صرف پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 59 جبکہ شارٹ نے 76 رنز بنائے ۔ فاتح ٹیم نے ٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کیا ۔