Wednesday, September 18, 2024

آسٹریلیا نے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے انکار کردیا

آسٹریلیا نے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے انکار کردیا
June 17, 2018
سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیا نے واضح کردیا کہ وہ واشنگٹن کی طرح اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا ۔ آسٹریلیا کی حکمران  لبرل پارٹی کے یوتھ ونگ نے ایک قرارداد پیش کی تھی ، جس میں سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور فلسطین کو  دی جانے والی شہدا فنڈ روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو پارٹی کونسل میں معمولی اکثریت سے منظور کرلی گئی ۔ تاہم وزیر خارجہ جوُلی بشپ نے اپنی جماعت کے اس مطالبے پر عمل کرنے سے انکار کردیا  ، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کا  فائنل سٹیٹس طے ہونا باقی ہے ، وہ امریکا اور پارٹی کے تحفظات سے آگاہ ہیں تاہم سفارتخانہ وہاں منتقل نہیں کیا جائے گا ، اس معاملے میں آسٹریلیا کئی دہائیوں سے اپنے اس موقف پر قائم ہے ۔ واضح رہے کہ امریکا اور گوئٹے مالا  اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرچکے ہیں ، اس فیصلے کو جہاں عالمی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہیں فلسطین میں بھی شدید احتجاج کیا گیا، جس میں اب تک سیکڑوں مظاہرین شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔