آسٹریلیا میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس

ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک) نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی کی ٹیم نے آسٹریلیا میں ہونے والی شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس جیت لی ہے۔ یونیورسٹی کی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں اختتامی لائن کو سب سے پہلے عبور کیا۔
تفصیلات کے مطابق تین ہزار کلومیٹر طویل فاصلے کی اس ریس کو مکمل ہونے میں چار روز لگے۔ ریس کا آغاز اتوار کے روز ڈارون سے ہوا۔ اس ریس کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔
دنیا بھر سے یونیورسٹیوں اور سکولوں کی تقریباً 50 ٹیموں نے ریس میں حصہ لیا۔ ڈیلفٹ یونیورسٹی 2013ءمیں بھی اس ریس کی فاتح رہی تھی۔ ریس کا مقصد شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں پر تحقیق کو فروغ دینا ہے۔