Saturday, July 27, 2024

آسٹریلیا ایشای پیسیفک کی سب سے بڑی ہوائی جنگی مشقوں کی میزبانی کرے گا

آسٹریلیا ایشای پیسیفک کی سب سے بڑی ہوائی جنگی مشقوں کی میزبانی کرے گا
July 28, 2018
کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا ایشای پیسیفک کی سب سے بڑی ہوائی جنگی مشقوں کی میزبانی کرے گا۔ مشقوں میں سولہ ممالک کی فضائیہ شرکت کرے گی۔ مشقوں کا آغاز آج سے ہو گا۔ پِچ  بلیک  نامی فضائی مشقیں آسٹریلیا کے شہر ڈارون  میں منعقد جارہی ہیں جن  میں چار ہزار کے قریب فوجی اہلکار  جبکہ مختلف  ممالک  کی  فضائیہ کے سے ایک سو چالیس جنگی طیارے حصہ لینگے۔ مشقوں میں ٖفضا میں ہی جنگی جہازوں کی فیولنگ اور رات کے وقت فضائی جنگی کارروائیوں  کی مشق کی جائےگی۔ دوسری جانب رائل آسٹڑیلی ایئر فورس نے کہا کہ یہ مشقیں  اقوام عالم کیساتھ ہمارے مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہیں  ۔ مشقوں میں امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت،انڈونیشیا، جاپان، جنوبی کوریا ، ملائشیا،نیدرلینڈ، فلپائن، سنگاپور، سویڈن ، تھائی لینڈ ،نیوزی لینڈ اورآسٹریلوی فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔