Saturday, December 3, 2022

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ پھر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مقابلوں میں کپتانی کے اہل ہو گئے

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ پھر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مقابلوں میں کپتانی کے اہل ہو گئے
 کینبرا (92 نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ پھر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مقابلوں میں کپتانی کے اہل ہو گئے۔ ان پر عائد دو سالہ پابندی کا خاتمہ ہو گیا۔ 2018میں جنوبی افریقہ کیخلاف  سیریز کے دوران کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کیمرون بین کرافٹ نے سینڈ پیپر کی مدد سے  بال ٹیمپر کیا۔ بعد ازاں آسٹریلوی کپتان  اسٹیو اسمتھ نے اعتراف کیا کہ یہ سب کچھ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے جانتے بوجھتے کیا۔ اس اعتراف پر اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال تک کھیلنے پر پابندی لگی۔ اسٹیو اسمتھ پر دوسال تک کپتانی  کرنے کی بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔