Tuesday, October 4, 2022

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، آسٹریلوی سکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، آسٹریلوی سکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا
December 10, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی سکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات پر اطیمنان کا اظہار کیا۔

کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے، پاکستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کے لئے تیار ہیں، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کے لئے راضی ہوگئی۔

آسٹریلوی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد نے راولپنڈی اسٹیڈیم ،کرکٹ ٹیم کی قیام گاہ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی سکیورٹی حکام نے ٹیم کی آمد ورفت، قیام اور دیگر اُمور پر بریفنگ دی۔ تین رکنی آسٹریلوی وفد انتظامات پر اطیمنان کا اظہار کیا۔

آسٹریلوی وفد نے وزیرداخلہ شیخ رشید سے بھی ملاقات کی ہے، وزیرداخلہ نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔ ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔