Saturday, July 27, 2024

آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیتر نے بھی اسلام قبول کرلیا

آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیتر نے بھی اسلام قبول کرلیا
March 19, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر نے اسلام قبول کرلیا ، ریچل میکلیلن کہتی ہیں دائرہ اسلام میں شامل ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے، عثمان یا ان کے گھر والوں کی طرف سے اُن  پر مسلمان ہونے کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔

ریچل میکلیلن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں عقیدے کو اولین ترجیح دی ہے ، اکثر مسلمانوں کے بارے میں منفی باتیں سنی لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں  ۔

ریچل کا کہنا تھا کہ  جب  انہوں نے دائرہ اسلام میں  داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا  تو کافی لوگ حیران ہوئے تھے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان خواجہ میری زندگی میں آنے والے پہلے مسلمان ہیں  ، عثمان یا انکے گھر والوں کی طرف سے ان پر مسلمان ہونے کا کوئی دباؤ نہیں تھا ۔

اس موقع پر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا کیلئے کھیلنا  اُن کیلئے اعزاز کی بات ہے  ، اُن پر تنقید صرف اس لیے کی جاتی ہے  کہ وہ پاکستانی ہیں ۔

عثمان خواجہ اور ریچل نے بتایا کہ وہ دونوں اگلے ماہ اپریل میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔