Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ ، بلے باز ڈی آرسی شارٹ نے باؤلرز کی درگت بنا ڈالی

آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ ، بلے باز ڈی آرسی شارٹ نے باؤلرز کی درگت بنا ڈالی
September 28, 2018
کینبرا (92 نیوز) آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا کے بلے باز ڈی آر سی شارٹ نے مخالف  باؤلرز کی  درگت بنا ڈالی ۔ نوجوان بلے باز نے 148 گیندوں پر 257 رنز جوڑے۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈآرسی شارٹ کا لاٹھی چارج ہوا۔ ایسا بلا چلایا کہ چھکے پر چھکا لگایا۔ نوجوان بلے باز کے سامنے جو بھی بولر آیا ،ناکام پایا۔ جارح مزاج بیٹسمین نے حریف بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ 23 چھکے ،15 چوکے ،شارٹ نے صرف 148 گیندوں پر 257 رنز بنا ڈالے۔ شارٹ نے پہلی سنچری 83 گیندوں پر مکمل کی تو دوسرا سیکڑہ صرف 45 گیندوں پر داغا۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر آسٹریلیا کیجانب سے  ڈبل سنچری کرنے والے چوتھے بلے باز بن گئے۔ مینز کرکٹ میں شارٹ نے تیسراسب سے بڑا  انفرادی اسکور کرنے کا اعزاز  بھی اپنے نام کیا۔