آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیاکی ریاست کوئنزلینڈکےجنگلات میں آگ لگ گئی ،آٹھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کردی گئی۔
ریاست کوئنز لینڈ میں آگ 140 سے زائد مقامات پر لگی ہے ، آتشزدگی سے سڈنی اور اس سے ملحقہ چھوٹے بڑے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے آٹھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کردی ہے جبکہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارےبند کردیے گئے ہیں ۔
تیزہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں،ریسکیو ورکرز کے ساتھ ساتھ ہزاروں رضاکار اور تیس سے زائد طیارے بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔
گریس مئیر قصبے میں لگی آگ بجھا لی گئی ہے ، جس کے بعد لوگوں کو واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جبکہ کیپ وین بیچ کے رہائشیوں کو علاقے سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے ۔