Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلوی بلے باز کرس راجرز نے ایشز سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلوی بلے باز کرس راجرز نے ایشز سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
August 19, 2015
لندن (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر کرس راجرز نے ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ لندن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کرس راجرز نے کہا کہ میرے پاس ایسی کوئی وجہ نہیں کہ اپنا فیصلہ تبدیل کروں۔ انہوں نے مزید کہا وہ اڑتیس برس کی عمر کو پہنچ گئے ہیں اور خود کو بوڑھا محسوس کرتے ہیں اور انہیں زندگی میں کچھ اورکام بھی کرنا ہیں جو انتہائی اہم ہیں۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ بیس سال کرکٹ کھیلی لیکن ہر اچھے کام کو ایک دن ختم بھی ہونا ہوتا ہے۔ کرس نے کہا سینتیس اڑتیس برس کی عمر کو پہنچنے پرآپ کو خیال آنے لگتا ہے کہ اب اعصاب جواب دینے لگے ہیں اور مجھے بھی کئی بار یہ خیال آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مچل سٹار اور مچل جانس کا سامنا کرنا تفریح کے زمرے میں آتا ہے۔ راجرز موجودہ آسٹریلین ٹیم کے سب سے زیادہ عمر کے آدمی ہیں لیکن موجودہ سیریز میں چار سو سینتیس رنز بنائے۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سوتہتر رنز بنائے اور دوسری اننگز میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ کہنا جھوٹ ہوگا کہ ٹیم کو سیریز میں شکست پر مایوسی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنے ملک کیلئے کھیلنے کی حسین یادیں ساتھ لے جائیں گے۔