Thursday, February 29, 2024

آسٹریلوی بلے بازوں کے اوسان خطا کرنیوالے قومی کرکٹر محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے

آسٹریلوی بلے بازوں کے اوسان خطا کرنیوالے قومی کرکٹر محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے
October 20, 2018
سیالکوٹ (92 نیوز) آسٹریلوی بلے بازوں کے اوسان خطا کرنے والے قومی کرکٹر محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے۔ فاسٹ باؤلر کا سیالکوٹ ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اسٹار کرکٹر کو  پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ محمدعباس کو اپنے درمیان پاکر  چاہنے والے بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور خوب سیلفیاں لیں۔ عباس کے والد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ کو کامیابی کا راز قرار دیا اور کہا کاؤنٹی کرکٹ کو جاری رکھا اور بالاآخر محنت کا صلہ مل گیا۔ پاکستان میں دومیسٹک کرکٹ ختم ہوجاتی تھی تو عمان کرکٹ کھیلنے جاتا تھا۔ محمد عباس نے سیالکوٹ پہنچنے پر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔ محمد عباس نے کینگرو ز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 مہرے کسکائے اور مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔ محمد عباس نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر  17 شکار کیے۔ محمد عباس کم ترین رنز دے کر 50 وکٹیں لینے والے ایشیا کے پہلے باؤلر  بھی بن گئے۔