Saturday, February 24, 2024

آسٹریلوی بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے والے بلال آصف وطن واپس پہنچ گئے

آسٹریلوی بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے والے بلال آصف وطن واپس پہنچ گئے
October 23, 2018
سیالکوٹ ( 92 نیوز) ابو ظہبی میں آسٹریلوی بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے والے قومی اسپنر بلال آصف وطن واپس پہنچ گئے ،قومی باؤلر کا سیالکوٹ میں شاندار استقبال کیا گیا ،آف اسپنر نے کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ مداحوں کیساتھ دوستوں نے بھی بلال آصف کی پرفارمنس کو خوب سراہا اور نعرے بھی لگائے  ، قومی کرکٹر  نے92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کامیابی کو ماں باپ اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ  مستقبل میں بھی ایسی پرفارمنس دہرا کر ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔ بلال آصف نے کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چھ کھلاڑیوں کا شکار کیا   ،قومی اسپنر نے دوسرے ٹیسٹ میں تین مہرے کھسکائے تھے ۔