آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سالانہ ڈانس فیسٹیول کا انعقاد
ویانا( 92 نیوز ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سالانہ ڈانس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 21 سال سے کم عمر کے ماہر ڈانسرز نے حصہ لیا۔
موسیقی کی دھنوں پر چمکتے لباس پہنے فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تو دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔
میلے میں ہالی ووڈ اینی میٹڈ مووی ٹرولز کی طرز پر پیش کیے گئے ڈانس نے تو سب کے دل جیت لیے ۔