Thursday, September 19, 2024

آسٹریا موٹو جی پی کا ٹائٹل اسپین کے جارج لیرنذو کے نام رہا

آسٹریا موٹو جی پی کا ٹائٹل اسپین کے جارج لیرنذو کے نام رہا
August 13, 2018
آسٹریا( 92 نیوز) آسٹریا موٹو جی پی کا ٹائٹل اسپین کے جارج لیرنذو کے نام رہا ،اسپینش  رائیڈر نے سخت مقابلے کے بعد حریفوں کے ارمان خاک میں ملا دیے ۔ کوالیفائینگ راؤنڈ جیتنے والے مارک مارکوئز نے دوسری،اٹلی  کے آندریا ڈی زی اوسو  نے تیسری پوزیشن  حاصل کی۔ ریس کے شرکا نے شاندارپرفارمنس سے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ،بائیکرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی ،ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے خوب جان لڑائی ۔ اسپین کے جارج لیرنذو کا جادو سرچڑھ کر بولا ،اسٹار بائیکر نے کمال مہارت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ کوالیفائینگ راؤنڈ میں سب پر بازی لے جانے والے مارک مارکوئز کے حصے میں دوسری پوزیشن آئی ۔اٹلی کے ڈووی زی اوسو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔