Monday, October 3, 2022

آسٹریا : الیگزینڈر ڈیربالن ملک کے نئے صدر منتخب

آسٹریا : الیگزینڈر ڈیربالن ملک کے نئے صدر منتخب
ویانا(ویب ڈیسک)آسٹریا میں الیگزینڈر ڈیر  بالن ملک کے نئے صدرمنتخب ہو گئے ہیں انہوں نے  اسلام دشمن اور امیگریشن کے مخالف  بنیاد پرست امیدوار  نوبٹ ہوفر کوانتہائی کم فرق سے شکست دی ۔ تفصیلات کےمطابق صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں گرین پارٹی کے حمایت یافتہ ڈیر بالن کا مقابلہ بنیاد پرست نوبٹ ہوفر  سے تھا جس میں اتوار کو ہونیوالی ووٹوں کی گنتی میں ہوفر برتری لئے ہوئے تھے لیکن پیر کو ڈاک سے ملنے والے ووٹوں نے پانسہ پلٹ دیا اور وین ڈیر بالن کامیاب قرارپائے۔نو منتخب صدر نے ملک میں تقسیم ختم کر کے عوام کو متحد کرنے کا عزم کیا ہے ،ہوفر نے شکست تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے آج کا دن افسوسناک ہے لیکن ان کے حامی دکھی نہ ہوں کیونکہ ان کی کوششین جلد رنگ لائیں گی۔