Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسام: آفریدی کی شرٹ پہننے پر نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا

آسام: آفریدی کی شرٹ پہننے پر نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا
December 20, 2016

 نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت پاکستان دشمنی میں اپنے شہریوں کے ہی درپے   ہوگیا۔ بھارتی ریاست آسام  میں آفریدی   کی شرٹ پہننے کی پاداش میں نوجوان کوجیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی سپر سٹار شاہد آفریدی کے دنیا بھر میں کروڑوں چاہنے والے ہیں لیکن بھارت میں شاہد آفریدی سے محبت کرنا کسی جرم سے کم نہیں اس کا ثبوت بھارتی ریاست آسام میں پیش آنےوالا واقعہ ہے جہاں   مقامی کرکٹ میچ کے دوران  رپن چودھری  نامی  نوجوان کو صرف اس لیے  جیل بھیج دیا گیا کہ اس نے آفریدی کی جرسی زیب تن کی تھی۔

  بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ یووا مورچہ نے رپن چودھری نامی نوجوان کو  گرفتار کرایا     لیکن بعد ازاں اسے  ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔