Tuesday, November 29, 2022

آزربائیجان کے سفیر کا یوم پاکستان پر اردو میں مبارکبادی پیغام ‏

آزربائیجان کے سفیر کا یوم پاکستان پر اردو میں مبارکبادی پیغام ‏

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم پاکستان پر  پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر علی زادہ  نے اردو زبان میں مبارکبادی پیغام  دیا ۔

پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر علی زادہ بھی قومی زبان کے دیوانے نکلے، یوم پاکستان کے موقع پر اردو میں مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ اسلام و علیکم ، آج اہم دن ہے ، یوم پاکستان کے 80 سال ہو گئے ہین ، میں اس خوبصورت موقع کو آپ کے ساتھ مناتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے لوگوں کی مضبوط صحت، خوشحالی کی خواہش رکھتا ہوں ، یوم پاکستان مبارک ، سب کو آذر بائیجان کی جانب سے محبت ۔محفوظ اور صحت مند رہیں ، آزربائیجان ، پاکستان دوستی زندہ باد۔