Friday, September 20, 2024

آزربائیجان اور ترکی نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کر دیا

آزربائیجان اور ترکی نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کر دیا
September 20, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ترکی اور آزربائیجان نے ہندوستان سے مسئلہ کشمیر فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کا موقف ہے کہ جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں اصل رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ دوسری جانب آزربائیجان نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معائنے کیلئے اقوام متحدہ کے وفد کو وادی تک رسائی دے۔