Wednesday, September 18, 2024

آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، مراد سعید

آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، مراد سعید
July 3, 2021

ڈڈیال (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

مراد سعید نے ڈڈیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے وہ مناظر بھی دیکھے جب مودی کو نواسی کی شادی پر گھر بلایا گیا۔ بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے نہیں ملے لیکن بھارتی بزنس مینوں سے ملاقاتیں کیں۔

مراد سعید بولے میں نے سنا ہے کوئی پرچی لہرا کر ڈڈیال میں پہنچا تھا۔ آزاد کشمیر کو بدلنے کی بات وہ کر رہا تھا جس نے شہرقائد کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ یہ وہ بندہ کہہ رہا تھا جس نے لاڑکانہ کو ایڈزدہ بنا دیا۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں ڈڈیال کو ہم بدلیں گے۔

ادھر علی امین گنڈا پور نے کہا عوام استخارہ کرنے کے بعد ووٹ ڈالیں۔ عمران خان نے پورے کشمیر کو انصاف صحت کارڈ دیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا ماضی کی حکومتوں نے ڈڈیال کو نظرانداز کیا۔ تحریک انصاف کا امیدوار ڈڈیال کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گا۔

ڈڈیال میں یونیورسٹی کیمپس بھی قائم کیا جائے گا۔ میرا ایمان ہے مقبوضہ کشمیر کو آزادی عمران خان ہی دلائے گا۔ ڈڈیال میں ڈاکخانہ بھی بنے گا ، باقی مسائل بھی حل ہوں گے۔