Wednesday, October 5, 2022

آزاد کشمیر کی قیادت پوری دنیا میں جا کر کشمیر کا مسئلہ پیش کرتی ہے، مسعود خان

آزاد کشمیر کی قیادت پوری دنیا میں جا کر کشمیر کا مسئلہ پیش کرتی ہے، مسعود خان
لاہور (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا آزاد کشمیر کی قیادت آزاد ہے اور پوری دنیا میں جا کر کشمیر کا مسئلہ پیش کرتی ہے۔ لاہور پریس کلب  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بہتر انداز میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر موجودہ حکومت کے مشکور ہیں۔ کوئی بھی کشمیر کا سودا نہیں کر سکتا ، یہاں پر 22 کروڑ عوام کی صورت میں کشمیر کے پہرے دار موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے بولے کہ وہاں کی عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہیے۔ کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے کشمیر کے مقدمہ کو نقصان پہنچے۔