Saturday, December 3, 2022

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے
 مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے ۔ مجموعی تعداد چھ ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز خان کا کہنا ہے ظہیر برطانیہ سے پاکستان آیا تھا ۔ ظہیر کا ٹیسٹ پازیٹیو انے کے بعد اس کے گھر والوں کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ بنگریلہ میں ظہیر کے والد اور والدہ کا کرونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگیا ۔ 4 مریض اس وقت ائیسولیشں وارڈ میں داخل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ او بھمبر میرپور آزاد کشمیر نے کہا ضلع بھمبر میں بھی کورونا وائرس کے 2 مریض سامنے آ گے۔ 2 خواتین کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں ۔ کورونا مریضوں کا تعلق غازی گڑھا گاوں سے ہے۔  خواتین سراے عالمگیر میں ایک فوتگی پر گئی تتھی ۔