Wednesday, September 18, 2024

آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کے مطالبے پر 7 ہزار 200 فوجی اہلکار بھیج رہے ہیں، شیخ رشید

آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کے مطالبے پر 7 ہزار 200 فوجی اہلکار بھیج رہے ہیں، شیخ رشید
July 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا، آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کے مطالبے پر سات ہزار دو سو فوجی اہلکار بھیج رہے ہیں، ضرورت پڑی تو مزید بھی فراہم کریں گے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، انتخابات سے قبل ہی مریم اور بلاول نے ہار کے ڈر سے شور شروع کردیا، 25 جولائی کو آزادکشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، شہبازشریف سمیت کسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نہیں ملی۔ مزید کہا کہ، ٹی ایل پی کے حوالے سے کابینہ کو سمری بھیج دی، پارلیمنٹ کے سامنے سے جو بندہ پکڑا ہے اسکے پستول میں گولیاں نہیں تھیں۔

اُنہوں نے کہا، فیٹف میں بھارت نے ہمارے خلاف معاملات پیدا کئے، پاکستان نے اس کی ہرسازش ناکام بنائی، آئندہ بھی کریں گے۔

وزیر داخلہ بولے کہ، کورونا کنٹرول کرنے میں پاکستان کامیاب اور انڈیا ناکام ہوگیا، طور خم بارڈ پر جن لوگوں کی رپورٹ نیگٹو آئی ہے انکو داخلے کی اجازت دیدی۔

شیخ رشید نے کہا، سابق فاٹا میں تھری جی اور فورجی کو کھولنے جا رہے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ایف آئی اے میں 3 سال سے تعینات افسر تبدیل ہوں گے۔