Saturday, August 20, 2022

آزاد کشمیر حکومت کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا

آزاد کشمیر حکومت کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا
August 10, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) آزاد کشمیر حکومت کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔

کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر پارٹی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے اپنی  زیر صدارت علیحدہ علیحدہ ارکان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس بلا لئے۔ تنویر الیاس کی زیر صدارت اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی انوار الحق سمیت سینئر پارلیمنٹرین نے شرکت کی۔ وزارتوں کی تقسیم پر اعتماد میں نہ لینے پر سپیکر انوار الحق اور سینئر وزیر  کا مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا۔

بیرسٹر سلطان کی زیر صدارت  ہم خیال ارکان اسمبلی نے بھی سرجوڑ لئے۔ زیادہ وزارتیں اپنے گروپ کو دلانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔ اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی نے اتفاق  کیا کہ  وزارتوں کی تقسیم آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم کا اختیار ہے۔ آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر وزارتوں کی تقسیم  قبول نہیں کریں گے۔