Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ ایریا کے اندر کوئی سکیورٹی اہلکار نہیں ہو گا

آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ ایریا کے اندر کوئی سکیورٹی اہلکار نہیں ہو گا
July 20, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ ایریا کے اندر کوئی سکیورٹی اہلکار نہیں ہو گا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے انتظامی اور سکیورٹی پلان پیش کر دیا۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان اور آئی جی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ چالیس ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار الیکشن کیلئے تعینات کیے جائینگے۔ ایک ہزار209 پولنگ سٹیشن حساس قرار جبکہ 826 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ واضح کیا کہ پولنگ ایریا کے اندر کوئی بھی سکیورٹی اہلکار نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے آزاد کشمیر کے آئین، قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے چیف سیکرٹری نے اجتناب کیا، کہا صرف سکیورٹی پر بات ہو گی۔

آئی جی پولیس سہیل تاجک نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ مظفرآباد پر سکیورٹی خطرہ تھا۔ اس لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

دوران پریس کانفرنس بتایا گیا کہ عید کے علاوہ سکیورٹی اور انتظامی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔