Sunday, September 15, 2024

آزاد کشمیر الیکشن، اُمیدواروں کی انتخابی حلقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم جاری

آزاد کشمیر الیکشن، اُمیدواروں کی انتخابی حلقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم جاری
July 12, 2021

مظفر آباد (92 نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اُمیدواروں کی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی۔ ناراض ووٹروں کو منانے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے خوش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابی جلسے اور کارنرز میٹنگ بھی جاری ہیں۔

ووٹر کو قائل کرنے کے لئے اُمیدواروں کے جتن جاری ہیں۔ ووٹرز کو مستقبل میں الیکشن جتنے کی صورت میں ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیوں کے ساتھ ساتھ سہانے خواب بھی دکھائے جارہے ہیں، جبکہ پہلے سے آزمائے امیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے، کارکنان اور امیدواران جلسے جلوس میں مصروف ہیں، شہر بھر میں سیاسی گہما گہمی کا ماحول ہے۔ ادھر میر پور میں بھی امیدواروں کی انتخابی مہم زوروں سے جاری ہے۔