Friday, August 12, 2022

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے چودھری انوارالحق اسپیکر منتخب

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے چودھری انوارالحق اسپیکر منتخب
August 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے چودھری انوارالحق اسپیکر منتخب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انوار الحق 32 ووٹ لے کر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز 15 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ۔ انوار الحق نے منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ ووٹنگ میں 49 اراکین نے حصہ لیا، 2 ووٹ مسترد ہوئے ۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ریاض گجر 32 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نثاراں عباسی نے 15 ووٹ حاصل کیے ۔