Saturday, July 27, 2024

کشمیری رہنما شہید مقبول احمد بٹ کی 12 ویں برسی منائی گئی

کشمیری رہنما شہید مقبول احمد بٹ کی 12 ویں برسی منائی گئی
February 11, 2018

سرینگر (92 نیوز) دنیا بھر میں کشمیری آج شہید مقبول احمد بٹ کی 12 ویں برسی منا رہے ہیں ۔
بھارتی حکومت نے آزادی پسند حریت رہنما مقبول احمدبٹ کو بارہ سال قبل دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی ۔ 

تحریک آزادی کشمیر کے سپوت مقبول بٹ شہید کی چونتیس ویں برسی پر مختلف کشمیری تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر بھارتی حکومت سے مقبول بٹ کے جسد خاکی کا مطالبہ کر دیا تاکہ اس کی تدفین اسلامی روایات کے مطابق کی جا سکے۔
اس موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ، بھارتی فورسز نے سرینگر میں پُر امن احتجاج پر دھاوا بولتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
حریت رہنما مقبول بٹ شہید کو انیس سو چوراسی میں دہلی کی تہاڑ جیل میں تختہ دار پرلٹکا دیا گیا تھا۔ شہیدکی چونتیس ویں برسی کے موقع پر متحدہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے باعث تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان رہیں ۔
رہنماؤں کی کال پر ہی سرینگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب پر امن احتجاجی مارچ نکالا گیا۔
شرکا مقبول بٹ کے جسد خاکی کو ورثا کے حوالے کرنے سے متعلق اقوام متحدہ میں یادداشت جمع کرانا چاہتے تھے کہ اس دوران قابض فورسز نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نےمقبول بٹ شہید کی برسی کےموقع پر سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ۔