Wednesday, October 5, 2022

آزادی مارچ کے شرکا سرد موسم کے باوجود پرجوش

آزادی مارچ کے شرکا سرد موسم کے باوجود پرجوش
اسلام آباد (92 نیوز) جے یوآئی کے آزادی مارچ کا اسلام آباد میں پڑاؤ جاری ہے، موسم  سرد ہونے کے باوجود شرکا پرجوش ہیں، کارکنوں نے ناشتہ کیا، گراؤنڈ کی صفائی بھی کی۔ ادھر فضل الرحمٰن کو منانے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں، چودھری برادران بھی متحرک ہیں، شجاعت حسین اور پرویزالہٰی نے مولانا سے ملاقات کی، اپوزیشن کے مطالبات پر بات چیت ہوئی۔ آزادی مارچ پشاور موڑ  کے بعد کہیں اور پڑاو ڈالے گایا نہیں آج فیصلہ ہو گا، مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہو چکا۔ اپوزیشن کی اے پی سے میں بھی مارچ کی آئندہ کے لیے واضح حکمت عملی واضح نہ ہوئی۔ اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس  میں مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔