Monday, September 26, 2022

آزادی مارچ کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے، مصطفیٰ کمال

آزادی مارچ کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے، مصطفیٰ کمال
کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے آزادی مارچ کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے اور استعفےٰ کا مطالبہ بالکل ایسا ہی ہے، جس طرح عمران خان نے نوازشریف سے استعفیٰ مانگا تھا۔ کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملہ پر سندھ ہائیکورٹ نے مصظفیٰ کمال اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 7 نومبر تک توسیع کردی۔ پی ایس پی سربراہ بھی آزادی مارچ کے حق میں سامنے آگئے اور مارچ کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق قرار دے دیا۔ مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کو استعفے سے متعلق اُن کے پرانے مطالبات بھی یاد دلادیے۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کراچی تباہی کے دہانے پرکھڑا ہے، تاجر ہڑتال پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے ساتھیوں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھادیا۔ مصطفیٰ کمال نے ایک مرتبہ پھر شہر سے کچرا اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ لیکن ساتھ ہی اختیارات اور وسائل کا مطالبہ بھی کیا۔