Wednesday, October 5, 2022

آزادی مارچ لاہور سے اپنی آخری منزل اسلام آباد روانگی کیلئے تیار

آزادی مارچ لاہور سے اپنی آخری منزل اسلام آباد روانگی کیلئے تیار

لاہور (92 نیوز) آزادی مارچ لاہور سے اپنی آخری منزل اسلام آباد روانگی کیلئے تیار ہے۔ گریٹر اقبال پارک میں مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب کے بعد شرکاء آگے بڑھیں گے۔

کراچی سے شروع ہونیوالے آزادی مارچ نے لاہور میں پڑاؤ ڈالا ۔ صوبائی دارالحکومت پہنچنے پر قافلے کا لیگی کارکنوں کی جانب سے جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔

شرکا نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں رات گزاری۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا آزادی مارچ جعلی حکمرانوں کو گرا کر رہے گا، حکمران ووٹ کی امانت قوم کو واپس کر دیں۔

کراچی ، آزادی مارچ ، لاہور ، پڑاؤ، صوبائی دارالحکومت ، قافلے ، لیگی کارکنوں ، استقبال

قبل ازیں فضل الرحمٰن کی زیر قیادت جے یو آئی کے آزادی مارچ کا خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ اور دیگر مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا۔ فضل الرحمٰن کا کہنا ہے قومی لیڈر جیلوں میں ہیں اور نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ آزادی مارچ اسلام کی بالادستی قائم کرنے کی پہلی کوشش ثابت ہو گی۔ جعلی حکومت کو گھر جانا ہو گا۔

کراچی ، آزادی مارچ ، لاہور ، پڑاؤ، صوبائی دارالحکومت ، قافلے ، لیگی کارکنوں ، استقبال

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبل جنگ بج چکا ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مقاصل حاصل کرنے کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔

جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے  چلا تھا جو پہلے حیدر آباد  سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا جہاں رات بسر کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان  نے پہلی رات لاڑکانہ میں قیام کیا اور اگلے دن  سکھر میں قافلے میں شامل ہوئے ۔